پلاسٹک شاپنگ بیگز سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں ،وی سی دیر بالا

پلاسٹک شاپنگ بیگز سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں ،وی سی دیر بالا

دیر بالا (نمائندہ پاکستان )پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہاہے۔ بیماریوں کیساتھ ساتھ ماحول کو بھی الودہ کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عثمان محسود تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین ۔اے ،ڈی بلدیات ٹی ،ایم ،او دیر حاجی بادشاہ ذادہ نے دیر بازار میں بائیو ڈگری یبل شاپنگ لوگوں اور تاجروں پر تقسیم کرتے ہوئے کہا۔کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز بیماریوں کی جڑ ہے۔ انکے خلاف حکومت نے ایک جہاد شروع کیا ہے۔ تاجر برادری اور عوام اس کار خیر میں حکومت سے تعاون کریں۔ دیر بالا میں سات لاکھ سے زیادہ بائیو ڈگری بیل شاپنگ بیگز (ماحول دوست) عوام کو مفت دیا جارہا ہے۔ ماحول کو ہر قسم کی الودگی سے پاک صاف رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ صوبائی حکمومت کے واضح ہدایت ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کو بازاروں سے ہٹایا جائے۔ جس پر عمل در آمد جاری ہے۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ اپنے دوکانوں کے صفائی اور رنگ روغن کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر