کاغذات نامزدگی داخل کئے بغیر ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب چارسدہ کے صدر کی نامزدگی پر جواب طلب

کاغذات نامزدگی داخل کئے بغیر ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب چارسدہ کے صدر کی نامزدگی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے کاغذات نامزدگی داخل کئے بغیرڈسٹرکٹ کرکٹ کلب چارسدہ کے صدر کی نامزدگی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار محفوظ اللہ کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار چارسدہ کارہائشی ہے جس نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے نظرانداز کرکے محمدبلال نامی شخص کو صدرنامزد کردیاہے جس نے صدارت شپ کے لئے کاغذات ہی داخل نہیں کرائے جس نے صرف سیکرٹری شپ کے لئے کاغذات داخل کئے تھے جبکہ درخواست گذارنے تمام قانونی ضابطے پورے کئے تھے عدالت عالیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کمنٹس طلب کرتے ہوئے محمدبلال سے جواب مانگ لیاہے ۔