ہنگو میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے احکامات

ہنگو میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے احکامات

ہنگو (بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد نے یونین کونسل درسمند میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل غور سے سنے اوران کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہنگو نے یونین کونسل درسمند میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد ، ڈی پی او ہنگو آصف گوہر، اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم، اے سی ہنگو یوسف کریم ، اے سی ٹل محمد علی شاہ ،سرکاری محکموں کے افسران اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مشران نے یونین کونسل در سمند کے عوام کو بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پانی کی سخت قلت کے علاوہ زنانہ تعلیم جسے مسائل تفصیلاً اجاگر کئے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔بعض مشران نے ٹل واپڈا کی کارکردگی پر بھی سخت تنقید کی اور ڈی سی ہنگو سے اس سلسلے میں انکوائری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تاہم مسائل کے حل میں عوام اور علاقہ مشران کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد یہی ہے کہ عوام ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے اپنے تمام مسائل بیان کریں اور ضلعی افسرا ن ان کے مسائل کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واپڈا سمیت پیش کئے گئے تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...