ایف سی آر کا قبائلی علاقوں سے خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے :صاحبزادہ ہارون الرشید

ایف سی آر کا قبائلی علاقوں سے خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے :صاحبزادہ ہارون الرشید

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )ایف سی آر کیوجہ سے قبائلی جوانوں کو آگے آکر معاشرے کیلئے خدمات کے مواقع نہیں ملتے ۔صاحبزادہ ہارون الرشید جے آئی یوتھ جماعت اور ملک کا اثاثہ ہیں ،جوانوں کو اسلامی رنگ میں رنگ ہوکر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور اسلامی نظام کی نٖفاذ کیلئے جدوجہد کریں ۔یوسف مشوانی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل خار اور اُتمان خیل یوتھ جنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ جوانوں کو چاہئے کہ وہ اسلام کے رنگ میں ہوکر ملک و ملت کیساتھ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوششیں کریں ہمارے فاٹا کا یوتھ آج تعلیم یافتہ ہیں لیکن ایف سی آر کیوجہ سے اُن کو آگے آکر ملک و قوم کی خدمات کے مواقع نہیں دئیے جارہیں یہی وجہ ہے کہ آج باجوڑ ایجنسی سمیت پورے فاٹا میں جوان بے روزگار ہیں اور 27 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط فاٹا کے عوام خط غربت سے نیچے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں یہاں ہر چیز میں کرپشن کا بازار گرم ہیں اور عام قبائلی کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے اس موقع پر جے آئی یوتھ باجوڑ کے صدر نے ایک قرارداد پیش کی جس میں اُنہوں نے تحصیل سلارزئی میں پی ایس ٹی پوسٹوں پر تعینات 110 اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر کھولنے اساتذہ اور کاروباری حضرات اپنے روزگار اور ڈیوٹیوں پر جانے کیلئے اُنہیں موٹر سائیکل کی اجازت دینے گرلز سکولوں میں خواتین سائنس معلمات کی تعیناتی مقامی این جی اوز میں نان لوکل افراد کے بجائے لوکل جوانوں کو بھرتی کرنے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی جیسے مطالبات شامل تھیں اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ نادرا سفید ہاتھی کا کردار اداکر رہا ہیں اور اب تک اُنہوں نے ہزاروں قبائیلیوں کی شناختی کارڈز بلاک کئے ہوئے ہیں اور پورے فاٹا میں نادرا شُتر بلا مہار ادارہ بن گیا ہیں جس سے پوچھنے والا کوئی نہیں اس کیساتھ اُنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( P,C,B) کے اہلکاروں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاٹا کے جوانوں سے یہاں آکر ٹرائیلز لیتے ہیں اور ان ٹرائلز میں مقامی جوان کو سلیکٹ کرتے ہیں لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ واپس کردئیے جاتے ہیں اور اُن کی جگہ ملک کے دوسرے جوانوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہیں جو سراسر ظلم و ذیادتی ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی قاری عبد المجید ،امیر فاٹا حاجی سردار خان ، الخدمت فاؤنڈیشن فاٹا کے صدر مولانا وحید گل ،پروفیسر عبد الرقیب ،حاجی صاحب الرحمان ،جے آئی یوتھ کے صدر ژناء اللہ ،جنرل سیکرٹری یوتھ غلام الرحمان ،جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ فاٹا فرمان اللہ ،تعلقات عامہ باجوڑ ے صدر سید محمد خادم جان ،لطیف جان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...