پی ٹی آئی اپنے انتخابی وعدوں سے مکر گئی ،عنایت الرحمان

پی ٹی آئی اپنے انتخابی وعدوں سے مکر گئی ،عنایت الرحمان

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے الگ ہوجائے کیونکہ پی ٹی آئی اپنے وعدوں سے منحرف ہوگئی ہے اتحادی حکومت کے ساتھ طے شدہ ایجنڈے کی دھجیاں اڑا رہی ہے شعار اسلام اور مادر پدر آزاد معاشرے کے قیام بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کی اقدامات کررہی ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما اور پی کے 61 سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی عنایت الرحمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ میں ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں سے بھی پی ٹی آئی منحرف ہوگئی ہے نیز نوشہرہ پولیس کو سیاسی مخالفین کے ڈرانے دھمکانے، ہراساں کرنے، دہشت زدہ کرنے اور پارٹی وابستگی کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے جبراً استعمال کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوشہرہ پولیس کی امتیازی پالیسیوں کا خصوصی حدف ہے انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ نوشہرہ پولیس سے سیاسی مداخلت کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...