ڈیرہ ،پسکو نے گرمیوں سے قبل لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا

ڈیرہ ،پسکو نے گرمیوں سے قبل لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پیسکو حکام نے لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ۔ ٹاؤن ہال اور سٹی ٹوفیڈرز پر طویل لوڈ شیڈنگ۔ کاروبار زندگی معطل ۔ گھریلو صارفین کو شدید مشکلات ۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی پیسکو حکام نے بھی عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب ڈال دیا ۔ ٹاؤن ہال اور سٹی ٹو فیڈرز پر طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ ہر گھنٹے بعد بجلی بند رہنے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رگئی جبکہ گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ پیسکو کے کرپٹ حکام نے لائن لاسز کے نام پر سٹی ٹو اور ٹاؤن ہال فیڈرز کے صارفین پر نزلہ گرایا ہوا ہے ۔ سٹی ٹو اور ٹاؤن ہال فیڈرز کے صارفین کا کہنا ہے کہ جوں جوں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہاہے جبکہ سٹی ٹو اور ٹاؤن ہال فیڈرز پر لائن لاسز نہ ہونے کے برابر ہیں اور پیسکو کے کرپٹ حکام اپنی چوری چھپانے کیلئے بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے اپنی چوری چھپانے اور لائن لاسز پورے کرنے میں مصروف ہیں ۔ شہریوں نے ڈیرہ کے منتخب عوامی نمائندوں اور پیسکو گردی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے دعویدار اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیتے اور پیسکو کے کرپٹ حکام کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اسلام آباد اور پشاور کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ شہری پیسکو کے ظلم کا شکار ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے پیسکو حکام اور اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کرے تو بجلی چوری اور لائن لاسز خود ختم ہو جائیں گے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر