عمرزئی قتل کیس کے ملزم کی ضمانت پر رہائی

عمرزئی قتل کیس کے ملزم کی ضمانت پر رہائی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے عمرزئی قتل کیس میں ملوث ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم امجدساکن چارسدہ پرالزام ہے کہ اس نے 16دسمبر2015ء کوتھانہ عمرزئی کی حدود میں فائرنگ کرکے اپنے ہمسائے عابدکوقتل کردیاتھافریقین میں زبانی تکرارپرتنازعہ ہواتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...