کوہاٹ میں پسکو کی اووربلنگ کی شکایت پر اجلاس کا انعقاد

کوہاٹ میں پسکو کی اووربلنگ کی شکایت پر اجلاس کا انعقاد

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے اربن 5کے ایک شہری کی پیسکو کے خلاف اووبلنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے دفتر میں پیسکو کے متعلقہ ایس ڈی او کے ساتھ شکایت کنندہ صارف کی موجودگی میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا اوردونوں فریقین کا مؤقف سنا۔ایس ڈی او نے وضاحت طلب کرنے پر بتایا کہ اکثر صارفین غیر قانونی کنکشن لیتے ہیں جس پر پیسکو کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اس بل میں موجود اضافی رقم بھی جرمانے کاہے لیکن پیسکو حکام موقع پراس کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے جبکہ شکایت کنندہ صارف نے بھی پیسکو کے الزام سے صاف انکار کیا تاہم طویل بحث و مباحثے کے بعد شکایت کنندہ کی خواہش کے مطابق اووربلنگ کامسئلہ خوش اسلوبی سے حل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پیسکو حکام سے کہا کہ وہ اووربلنگ سے اجتناب کریں تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور امن و امان کا مسئلہ بھی درپیش نہ ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...