سعودی عرب پر حملے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے :مولانا عبدالرازق

سعودی عرب پر حملے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے :مولانا عبدالرازق

پشاور( سٹاف رپورٹر)سعودی عرب پر دہشت گردوں کے حملے پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے ،پورے عالم کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ اسلامی دنیاکو دہشت گردوں اور توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والوں کے خلاف متحد ہوناہوگا۔ سعودی عرب پر میزائل حملے پوری امت مسلمہ کے لیے وارننگ ہیں۔ سرزمین حرمین کے دفاع کے لیے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرازق اسکندر ، ناظم اعلی مولاناقاری حنیف جالندھری ، مرکزی نائب صدر مولانا انوارالحق، صوبائی ناظم وفاق المدارس خیبر پختون خو ا مولانا حسین احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے حوثیوں باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے دارالحکومت پر حملے کو پورے عالم اسلام پرحملہ قرار دیا۔ اور اس بات پر زوردیاکہ عالم اسلام دہشت گردوں اور توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والوں کے خلاف متحد ہوجائے ۔اور کسی کوارض حرمین کا امن وسکون برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاک سعودی بے مثال دوستی کا پاس رکھتے ہوئے سفارتی اور عسکری ہر محاذ پر سعودی حکومت کا بھرپور ساتھ دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر