ضلعی انتظامیہ مردان اور پولیس حکام کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

ضلعی انتظامیہ مردان اور پولیس حکام کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

مردان (بیورورپورٹ)ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس حکام مردان نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیاجس میں کمشنر مردا ن ذاکر حسین آفریدی، ڈی آئی جی مردان محمد عالم شینواری، ڈی پی او مردان محمد خرم رشید،اورڈپٹی کمشنرمردان ڈاکٹرحامد شیخ شامل تھے۔ انتظامی اور پولیس افسران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان سے ملاقات کی ۔وائس چانسلر نے عبدالولی خان یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہِ خیال کیا۔ ڈویژنل انتظامیہ مردان نے سیکورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں کمشنر مردان نے ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے سامنے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر