نشتر ہسپتال ‘ایمرجنسی ڈی ایم ایس کا ڈیوٹی اوقات میں غائب رہنا معمول

نشتر ہسپتال ‘ایمرجنسی ڈی ایم ایس کا ڈیوٹی اوقات میں غائب رہنا معمول

ملتان ( وقائع نگار ) نشترہسپتال شعبہ ایمرجنسی کا ایک ڈی ایم ایس نے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ڈیوٹی اوقات میں غائب رہنا معمول بنالیا ہے جسکی وجہ سے صبح کے وقت میں آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریضوں کے ضروری سرکاری طور پر ٹیسٹ بروقت نہیں ہورہے ہیں کیونکہ اکثر اوقات میں صبح کے وقت ڈیوٹی ڈی ایم ایس اپنے کمرے میں موجود ہی نہیں ہوتے ۔ مریض اور ان کے لواحقین کو کئی کئی گھنٹے تک ڈی ایم ایس کا انتظار کرنا پڑتا ہے یا پھر نچلہ عملہ مریضوں کے ساتھ نارواسلوک اختیار کیے ہوئے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ڈی ایم ایس کے پاس عارضی طور پر ڈائریکٹر ایمرجنسی کا اضافی چارج بھی ہے اور اس پر ماضی میں بھی مختلف سنگین شکایات لگی تھیں جبکہ نشترانتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ڈی ایم ایس کی ڈیوٹی اوقات میں مانیٹرنگ کی جائے گی فی الحال شکایت نہیں ملی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر