مینٹی نینس کے نام پربجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری

مینٹی نینس کے نام پربجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی بندش کا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملتان شہر کے 132KVقاسم پو ر گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی نئے11KVوہاڑی روڈ فیڈرپر کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں2اپریل کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گی،اس بندش سے 11KVنیو لاڑ،اولڈ لاڑ،اے اینڈ بی،پیپلز کالونی اور وہاڑی روڈ فیڈرز متاثر ہوں گے۔2اپریل کو 132KVجیل روڈ اور قاسم پور گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک 11KVرنگیل پور،حسن سوالی،سلطان پورہ، کڈنی سینٹر2-اور نشاط روڈ فیڈرز سے اور132KVانڈسٹریل سٹیٹ گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVخیر پور بھُٹہ فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،31مارچ کو 132KVخان پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی،جناح،ایم ٹاؤن،فریدی اور نواں کوٹ فیڈرز سے دن ساڑھے دس بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،132KVخیر پور ٹامیوالی گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی،ٹیوب ویل،اسرانی،کوٹلہ قائم خان،کوٹ اعظم،شیخ واہن اور قائم پور فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،31مارچ اور یکم اپریل کو 132KVحاصل پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVہسپتال فیڈر سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک،یکم اور2اپریل کو132KVمیانوالی قریشیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVسردارگڑھ فیڈر سے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک،132KVچشتیاں گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVموہار شریف فیڈر سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک،2اپریل کو 132KVخانیوال گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVڈسٹرکٹ جیل فیڈر سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
شیڈول