مہمند ایجنسی میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

مہمند ایجنسی میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، لوئر سب ڈویژن دروازگئی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے جواں سالہ شخص جاں بحق۔ تحصیل صافی میں ایک گھر سے سرچ آپریشن کے دوران 6 عدد بارودی سرنگ برآمد۔3 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ کے علاقہ دروازگئی میں روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے مہتاب ولد میرزا خان شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ انتظامیہ نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ انتظامیہ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے 203 ونگ نے تحصیل صافی کے علاقہ قنداروں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے 6 عدد بارودی سرنگ برآمد کر لئے۔ فورسز نے 3 افراد گرفتار کر کے مہمند رائفلز کیمپ یوسف خیل منتقل کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر