جج کنزیومر کورٹ کی نجی کالونی میں تعمیرات مکمل نہ کرانے کیخلاف درخواست پر گواہوں کے بیانات کیلئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی

جج کنزیومر کورٹ کی نجی کالونی میں تعمیرات مکمل نہ کرانے کیخلاف درخواست پر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)جج کنزیومرکورٹ ملتان نے پرائیویٹ کالونی میں تعمیرات مکمل نہ کرنے اورسہولیات نہ دینے (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

کیخلاف درخواست میں تحریری جواب پیش نہ کرنے پر گواہوں کے بیانات کے لئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے مشتاق احمدمہر نے درخواست دائرکی تھی کہ عسکری بائی پاس پر فائیوسٹارہوٹل کے ساتھ کالونی کی تعمیر شروع کی گئی جس میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جلد تعمیرات مکمل کرنے کے دعوؤں پر بھاری قیمت پر الاٹمنٹ حاصل کی اوراس کالونی کے ساتھ کمرشل ایریا،پارک، مسجداورکمیونٹی سنٹرکی تعمیربھی ہونی تھی لیکن مطلوبہ وقت میں تعمیرات مکمل نہیں کی گئیں اورنہ ہی مذکورہ سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر