آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن ،متعدد کے دفاتر بند

آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن ،متعدد کے دفاتر بند

راولپنڈی (سید گلزار ساقی سے) آرڈی اے کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت ایکشن، کئی بوگس سوسائٹیوں کے دفاتر بند کرنے سمیت ایڈورٹائزنگ سمیت بڑے بڑے بورڈ بھی غائب کردیے، آرڈی اے حدود میں غیر قانونی سو سائٹیوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت اور پلاننگ ڈائریکٹر جمشید آفتاب آرڈی اے کی حدود میں واقع غیر قانونی طور پر بغیر زمین ملکیت اور این او سی کے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا کر سادہ لوح افراد کو پلاٹوں اور گھروں کے سہانے خواب دیکھا کر کم قیمتوں اور قسطوں پر پر لوٹ لینے والے جعل سازوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا ہے ڈائریکٹر پلاننگ جمشید آفتاب نے ایسی تمام جعلی ہاؤسنگ سو سائیٹیز جن کے پاس زمین ،قانون کے مطابق نہ ہونے اور آرڈاے سے این او سی لیے بغیر ایڈوائزمنٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفاترز سیل کئے ہیں جبکہ غیر قانونی سوسائٹیوں کے ایڈورٹائزنگ کرنے والوں کو بھی متنبہ کر دیا ہے،ادھر آرڈی اے کے ایکشن پلان کے سامنے آنے پر جعل ساز ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے مالکان نے دفاترز بند کر کے بورڈز بھی اتار کر غائب ہو گئے ،آرڈی اے نے اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...