پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں کے نام پرلوٹ مارمچارکھی ہے،راجہ ظفر
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیئر مین سول سوسائٹی سرکل وممبر اینٹی کرپشن لائرز فورم راولپنڈی راجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز فیسوں اور لنک چارجز کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے والدین اپنے بچوں کے مستقبل خطرے میں محسوس کرتے ہوئے سکول مافیاکے خلاف آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں، راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ سکول مافیا کی کرپشن بے نقاب کرنے کے لیے آج 30مارچ دن 11بجے سول سوسائٹی سرکل، اینٹی کرپشن لائرز فورم اور راول لاء ایسوایٹس راولپنڈی کچہری سے کچہری چوک، ڈی سی او آفس تا سلوآکس سکول تک سینئر وکلاء رہنما شاہد محمود عباسی ایڈووکیٹ، شاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ چیرمین اینٹی کرپشن لائرز فورم راولپنڈی،نعیم الحسن ایڈووکیٹ، مسعود الحسن شاہ ایڈووکیٹ اور سول سوسائٹی سرکل کے ممبران کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی۔