مقبوضہ کشمیر کا ہر شہر اور علاقہ مقتل گاہ بن چکا ‘ ناصرحسین

مقبوضہ کشمیر کا ہر شہر اور علاقہ مقتل گاہ بن چکا ‘ ناصرحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا ہر شہر اور علاقہ مقتل گاہ بن چکا ہے ۔ معصوم شہریوں پر عرصہ حیات تنک کر دیا گیا ہے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو حل کروائیں ۔ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کی ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہ ہے ۔ ناصر حسین ڈار نے مزید کہا کہ غاصب بھارتی افواج کے سامنے نہتے کشمیریوں کا جذبہ اور ہمت قابل قدر ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کی ترقی سے خوفزدہ ہو کر سی پیک کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے ۔ پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اور ستر سالوں سے اس مسئلہ کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے ۔ جبکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیکر مظلوم کشمیریوں پر اندوہناک مظالم کر رہا ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں اور اداروں کو اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں پر عملدرآمد کروانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرنا چاہیے ۔