مہاجرین جموں کشمیر 89 کی نمائندگی کیلئے نسیمہ وانی کو وزارت کا قلمدان سونپا جائے‘ مطالبہ

مہاجرین جموں کشمیر 89 کی نمائندگی کیلئے نسیمہ وانی کو وزارت کا قلمدان سونپا ...

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مہاجرین جموں کشمیر 89 کی نمائندگی کیلئے نسیمہ وانی کو وزارت کا قلمدان سونپا جائے ۔ مہاجرین جموں کشمیر1989مسلم لیگ ن کی حکومت کو اپنی حکومت سمجھتے ہیں۔ مہاجرین کی 27 سالہ محرومیوں کے ازالہ کیلئے ممبر اسمبلی نسیمہ وانی کو باضابطہ طور پر کابینہ میں شامل کیا جائے ، اطلاعات کے مطابق مہاجرین جموں کشمیر کی جملہ قیادت و کیمپ صدر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبر اسمبلی نسیمہ وانی کو آزاد کشمیر کابینہ میں شامل کیا جائے ، مہاجرین جموں کشمیر کے جملہ سربراہان و کیمپ صدر نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں متفقہ مطالبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہاجرین 89 کی آزاد کشمیر کابینہ میں نمائندگی نہیں اور نہ ہی مہاجرین مقیم پاکستان کے وزراء مہاجرین 89 کی نمائندگی کر رہے ہیں مہاجرین 89 آزاد کشمیر میں 40 ہزار سے زائد ہیں وزیر اعظم فاروق حیدر اور سینئر قیادت ن لیگ مہاجرین کی 27 سالہ محرومیوں کے ازالے کیلئے نسیمہ وانی کو وزارت دیں، حکومت آزاد کشمیر کے اس اقدام سے نہ صرف مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل ومشکلات میں بہتری آئے گی بلکہ مقبوضہ وادی میں بھی اس کا اچھا پیغام جائے گا سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ مہاجرین کو کھڈے لائن لگایا۔ وزیر اعظم فاروق حیدر خان کا مہاجرین اور تحریک آزادی کشمیر سے خصوصی لگاؤ ہے اس لیے مہاجرین اور ویلی کی نمائندگی کیلئے نسیمہ وانی کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گزشتہ روز مہاجرین جموں کشمیر کے جملہ نمائندگان و کیمپ صدور جن میں راجہ اظہار علی خان، حاجی محمد یوسف ،مقصود کیانی، مقصود بٹ، حافظ بلال فاروقی، محمد رفیق ،نذیر احمد بٹ، حمزہ شاہین، قاسم قریشی، نشاد احمد بٹ، بلال ادریس، راجہ افسر خان، راجہ وسیم، چوہدری فیض دین، عبد الکریم، چوہدری وسیم قیوم، محمد حنیف، لال دین اعوان، محمد شفیع ،راجہ شاکر خالد، اعجاز احمد بٹ، اقبال بٹ، شوکت علی کشمیری، مقصود مغل، عبد الوحید بٹ، پرویز قریشی، نزاکت بٹ، دلپذیر لون شامل تھے انہوں نے کہا کہ نسیمہ وانی کا تعلق مہاجرین 89 سے ہے اور مہاجرین کے جملہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں نے ہمیشہ ڈپٹی سپیکر ویلی کے ممبران میں سے لیے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان مہاجرین کی خواہشات کو عملی جامع پہناتے ہوئے نسیمہ وانی کو وزارت کا قلمدان سونپیں، مہاجرین نمائندگان نے مزید کہا کہ فاروق حیدر کی قیادت میں ہمیں بہترین وزیر اعظم ملے ہیں تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مہاجریں 1989 کی نمائیندگی نہ ہونے کی وجہ سے مہاجرین بے شمار مسائل کے شکار ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ وہ محترمہ نسیمہ وانی آزاد کشمیر حکومت کی کابینہ میں شامل کر کے مہاجرین کے سر فخر سے بلند کیے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر