گوجرخان میں سرکاری اداروں میں کرپشن کانوٹس لیا جائے،مشترکہ بیان

گوجرخان میں سرکاری اداروں میں کرپشن کانوٹس لیا جائے،مشترکہ بیان

گوجر خان (تحصیل رپورٹر)سٹی کونسلر شہزادہ خان، راجہ افتخاروزیر، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس ، سابق نائب ناظم خان ضمیر خان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان میں سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن بالخصوص بلدیہ گوجرخان میں ترقیاتی کاموں سٹریٹ لائٹ کی خریداری واٹر سپلائی سکیم میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور ڈی جی انٹی کرپشن گوجرخان میں کھلی کچہری لگائیں تاکہ سرکاری محکموں کے ستائے ہوئے کرپشن اور لوٹ مار کے بارے میں آگاہ کریں اورذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ان رہنماؤں نے کہا کہ گوجرخان شہر کی سٹریٹ لائٹ کی خریداری پر بلدیہ گوجرخان لاکھوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن تاحال شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اتنی بڑی رقم سٹریٹ لائٹ کی خریداری پر خرچ ہوئی بتایا جائے کہ سٹریٹ لائٹ کدھر نصب ہوئی ہیں جبکہ تعمیراتی کاموں میں بھی کرپشن کی گئی تعمیر شدہ گلیوں پر فنڈز جاری ہوئے اور ناقص میٹریل کی بھی شکایات عام ہیں واٹر سپلائی سکیم پر بھی کروڑوں خرچ ہوئے لیکن شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے اس تمام تر صورتحال کا ڈی جی انٹی کرپشن نوٹس لیں اور کارروائی کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر