گوجرخان،سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،متعدد مقدمات درج

گوجرخان،سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،متعدد مقدمات درج

گوجر خان (تحصیل رپورٹر)آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ،سی پی او اسرار احمد عباسی کے حکم پر ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف اور ایس پی صدر سید گلبہار کی زیر نگرانی ڈی ایس پی گوجرخان سرداربابر ممتازنے تھانہ گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں گوجرخان، مندرہ اور جاتلی کو ہدایت جاری کررکھی تھی کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے گزشتہ ایک ماہ میں سرکل کے تینوں تھانوں میں اسلحہ منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے 53پسٹل، 2 کلاشنکوف چار بندوقیں 3 تین ریوالور ایک شارٹ گن جبکہ منشیات بارہ سو گرام ہیروئن ساڑھے چھ کلوچرس 700 لیٹر شراب اور 25سوبوتل شراب برآمد کی جبکہ قماربازی کے سات مقدمات درج کئے اور تیس ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگا کر9ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ 160 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے قتل کے 27ملزمان کو بھی جیل بھجوایاگیاڈی ایس پی گوجرخان سرداربابرممتاز نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس بھرپور کارروائی کر رہی ہے منشیات فروش کسی معافی کے مستحق نہیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے سرکل گوجرخان میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...