گوجرخان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا،سہیل عباس

گوجرخان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا،سہیل عباس

گوجر خان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے خوبصورتی کو برقراررکھا جائے گا تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن جاری ہے تجاوزات کنندگان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور سامان بھی ضبط کر لیا جائے گاچیئرمین تجاوزات سہیل عباس کیانی نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں بلاتفریق تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے گزشتہ روز ریلوے روڈ، قصائی گلی، لنڈا بازار،مین بازار میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا اور تجاوزات کنندگان کو ایک لاکھ تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ راستوں میں اشیاء رکھ کر فروخت کرنے کا سلسلہ بندہوگیا ہے شہر بھر کے راستوں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی تاکہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں کو تجاوزات کے باعث جودشواری تھی اب ختم ہو جائے گی شہر بھر میں بلدیہ اہلکار روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے جس کی نگرانی خودکروں گا اور یہ سلسلہ میں بلاتفریق جاری رہے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر