سرجانی کراچی میں گرین لائن بس ڈپوبنانے کی منظوری

سرجانی کراچی میں گرین لائن بس ڈپوبنانے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جمعرات کوصوبائی کابینہ کا اجلاس ہو اہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں سرجانی ٹاؤن میں 8 ایکڑپرگرین لائن بی آرٹی بس ڈپوبنانے کی منظوری دی گئی ہے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں 4 ایکڑ کے رقبے پر پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں کے ڈی اے قوانین میں ترمیم کا مسودہ اسٹینڈگ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ہوٹلزکی ریگیولیشن صوبائی معاملہ ہے۔سندھ کابینہ میں تھر، عمر کوٹ، اچھڑو تھر اور کاچھے میں مفت گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ وزیر ریونیو، بلدیات اور وزیر ثقافت مفت گندم کی تقسیم کا طریقہ کار بنائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر