24بھارتی ماہی گیرو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

24بھارتی ماہی گیرو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے 24بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے گرفتار چوبیس بھارتی ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روز میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا، ماہی گیروں نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ملزمان کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ عدالت نے تمام بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...