این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن کیس سے متعلق سماعت، عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن کیس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت میں ملزم امین قاسم دادا سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، ڈرافٹ ریفرنس چیئرمین نیب کو منظوری کیلئے ارسال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ملزمان پر ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سترہ مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزم امین قاسم دادا سمیت و دیگر پر کورنگی میں این آئی سی ایل کی دس ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کرنے کا الزام تھا۔ ملزمان نے زمین سستے داموں بیچ کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر