کراچی ،گلستان جوہر میں جھاڑیوں سے اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد

کراچی ،گلستان جوہر میں جھاڑیوں سے اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے اطلاع ملنے پر میں جھاڑیوں سے اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ۔ مختلف مقامات پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو خاتون منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 میں پولیس کو اطلاع ملنے پر اسلحے سے بھرا بیگ برآکد کرلیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگ سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور درجنوں گولیاں ملی ہیں اسلحے میں کلاشنکوف، بے بی گن ریپیٹر اور متعدد میگزین شامل ہیں اسلحہ کا فارنزک کرانے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کن وارداتوں میں استعمال ہوا ہے ڈاکس پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ملزم سلال کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ ملا، گبول پولیس نے ملزم عبدالشکور عرف عدو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، بغدادی پولیس نے چھاپہ مار کر دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت فوزیہ اور خضرہ کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے تھانے منتقل کردیا،ابراہیم حیدری پولیس نے دوران گشت کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹر شاکر کو دھرلیا ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل آصف کو حراست میں لے کر ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، سرسید پولیس نے منشیات فروش جاوید گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے منشیات نقد رقم اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، کلفٹن پولیس نے بلاک نو میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ڈکیت علی رحمان کو گرفتار کرلیا ملزم سے اسلحہ لوٹی گئی رقم اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ملزم کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اوٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پریڈی پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو ملزمان علی اور فہیم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے غیرملکی گٹکا بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا آغاز کردیا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...