ڈیرہ ، راجنپور اضلاع میں سولر، پینل اور فراہمی آب کے 468 منصوبوں کی منظوری

ڈیرہ ، راجنپور اضلاع میں سولر، پینل اور فراہمی آب کے 468 منصوبوں کی منظوری

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر).ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں سولر پینل اور فراہمی آب کے 468منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر دو کروڑ 20لاکھ روپے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سے زائد رقم خرچ کی جائے گی . منصوبوں کی منظوری پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید کی زیر صدارت ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے اجلاس میں دی گئی . اجلا س میں بتایا گیا کہ دونوں اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 50,50واٹ کے 424سولر پینل دیئے جائیں گے جن پر 28لاکھ 65ہزار روپے خرچ ہوں گے . اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی ، آبپاشی ، کنویں ، حفاظتی دیوار کے 24منصوبے شرو ع کیے جائیں گے . جن پر ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہو ں گے . طاہر خورشید نے کہاکہ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہاہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات عوام کی دسترس میں ہیں . انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے قبائلی علاقے سولر پینل کی وجہ سے روشن ہو چکے ہیں مختلف شعبوں میں مقامی افراد کو تربیت دی گئی ہے . پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ پانچ سال کے دوران قبائلی علاقوں میں تین ارب 69کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے گئے جن میں 111کلو میٹر نو پختہ سڑکیں تعمیر کی گئیں 118.5کلو میٹر سات نئی سڑکوں پر کام جاری ہے اور دو تجویز کردہ سڑکوں میں سے کھرڑ بزدار تا ہنگلوں کچھ(بیرگھنو) کی منظوری دے دی گئی ہے . دونوں اضلاع کے قبائلیوں کو 50,50واٹ کے 18932سولر پینل دیئے گئے ہیں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی کی 148، آبپاشی کی 190، سولر ٹیوب ویل کی 21، تحفظ اراضیات کی 40، جیپ ایبل ٹریک کی 12سمیت 411سکیموں میں سے 276مکمل کر لی گئی ہیں . متبادل انرجی پروگرام کے تحت 916منصوبوں میں سولر پینل فراہم کی گئے ہیں 13ہیلتھ مراکز ، 13ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ اور بی ایم پی کو 63سولر پینل فراہم کیے گئے ہیں . فنی تربیت پروگرام کے تحت 197خواتین سمیت ایک ہزار افراد کو تربیت دی گئی اجلا س میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی ، ایکسیئن اشفاق الرحمن ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ، امجد حسین ، قادر بخش ،مہر عابد حسین ، نذیر احمد ، غلام محمد ، محمد یوسف ، موج علی ، مرزا عابد ، منیر احمد ، سید ہدایت اللہ ، عبدالباسط ، یاسر بھٹی او ردیگر افسران موجود تھے .

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...