ترمیمی بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے،عمر احمد خان

ترمیمی بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے،عمر احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر ) ہم جامعات کے حوالے سے ترمیمی بل کے ہر گز منظور نہیں کرتے ۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذمہ دارانِ جمعیت نے ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے گزشتہ روز مرکزی دفتر میں جامعات کے ذمہ داران و ارکان کو جمع کیا۔ اس اجتماع کا مقصد سندھ اسمبلی میں پاس کیے جانے والے بل کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کرنا اور اس کے خلاف برپا کیا جانے والی مہم کے جزیات طے کرنا تھا۔اس سیشن کی صدارت معتمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمر احمد خان کر رہے تھے۔ عمر احمد خان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پاس کیا جانے والا بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے اور جمعیت اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس حوالے سے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کے علاوہ طلباء میں آگہی پہنچانا بھی ہمارے ہدف میں ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے بل کو مسترد کرنے کے حوالے سے مہم کو پرزور انداز میں چلانے کا عزم کیا۔