لاکھوں مالیتی جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی سپلائی پکڑی گئی

لاکھوں مالیتی جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی سپلائی پکڑی گئی

اڈاپل 14 ) نامہ نگار (شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ انسانی ادویات کی ایک معروف ملتان کمپنی کا سیلز آفیسر جہانیاں میں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جعلی اور زائد المعیادادویات فروخت کرتے ہو ئے ایک جگہ بیٹھ کر ادویات کے پیکٹ چینج کرنے میں مصروف تھا کہ کسی شہری نے شک بنا پر تھانہ جہانیاں میں 15پر کال چلا دی گشت پر معمور اے ایس آئی محمد سرور خان جعلی اور زائد المعیاد کے کئی کارٹن تھانہ میں لے آیا تھانہ میں کمپنی کے مالک جس نے اپنا نام عامر بتایا ہے کو بھی بلا لیا گیا پولیس نے ڈرگ انسپکٹر محمد شفیق احمد کو بلایا جس نے کمپنی مالک سے مبینہ طور پر بھاری ڈیل کر کے تمام ادویات کے پیکٹ چینج کر کے کلیر کر دیا پولیس کو بھی راضی کیا گیا میڈیا کی ٹیم جب تھانہ جہانیاں پہنچی تو ادویات کمپنی کے ملامین اور ڈرگ انسپکٹر کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور کمپنی کا مالک منتیں کرتا رہا مگر میڈیا کی ٹیم کو تمام صورتحال سے آگا ہ کرنے میں ہیل و حجت سے کام لینا شروع کردیا موقع پر موجود شہریوں نے میڈیا کو تمام حقائق سے آگاہ کیا تھانہ جہانیاں میں ڈیل کے بعد معاملہ رفع دفعہ کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عمران عصمت پنوں اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن رضا کو اطلاع دی گئی تو انھوں نے تحقیقات شروع کردی ہے شہریوں نے سیکرٹری صحت پنجاب ،کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...