ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغاز

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغاز

میلسی (نما ئندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

خان کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈمپر ٹرکوں اور ٹرالرز کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے 15روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے دوران تمام اضلاع میں صوبہ پنجاب اور دوسرے صوبوں سے رجسٹرڈ ڈمپر ٹرکوں/آئل ٹینکر /ٹریلر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور فٹنس سرٹیفیکیٹ،روٹ پرمٹ ، ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی کو یقینی بنایا جا ئے گاسپیشل مہم کے دوران ڈرائیونگ لائسنس اور تمام متعلقہ کاغذات چیک کئے جائیں گے اور کاغذات نامکمل یا نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے تما م اضلاع کے ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک اور CTO صاحبان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈمپر ٹرکوں/ٹریلراور انکے مالکان وڈرائیوران کا ریکارڈ مرتب کریں تاکہ ان فٹ ،تیز رفتاراور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرٹرکوں/ٹریلر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شاہرات پر ڈمپر ٹرکوں اور ٹریلرز کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔علاوہ ازیں عوام اور ٹرانسپوٹر ز حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر