میلسی، 8 سالہ بچی سے زیادتی‘ ملزم فرار مقدمہ درج نہ ہوا، پولیس کیخلاف احتجاج
میلسی (نما ئندہ خصوصی ) بستی زرین کی آ ٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا مرتکب(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ملزم زیادتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور بچی کو خون میں لت پت مقامی پولیس سٹیشن تھانہ صدر پہنچایا گیا لیکن تاحال نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ در ج نہ ہو سکا موقع پر موجود لوگوں نے صدر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا روایتی انداز ہے کہ وہ ڈیل کے بغیر کوئی ایف آ ئی درج نہیں کرتی اور یہ کیس بھی اسی رویے کا مرتکب نظر آ رہاہے ان کی پہنچ میں آ چکے ہیں اس لیے ملزم کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں ہو رہادرجنوں افراد نے تھانہ صدر کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ آ ج شام تک مقد مہ در ج نہ ہوا تو ہم صبح بہت بڑا احتجاج کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری تھانہ صدر کے ایس ایچ او کے ذمے ہوگی ۔