باردانہ کی منصفانہ تقسیم کیلئے ضلع مظفر گڑھ کے 426 مواضعات میں فہرستیں آویزاں کر دی گئیں

باردانہ کی منصفانہ تقسیم کیلئے ضلع مظفر گڑھ کے 426 مواضعات میں فہرستیں آویزاں ...

مظفرگڑھ( تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ظہوراحمدبھٹہ نے کسانوں کی خوشحالی اور(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے لئے تحصیل مظفرگڑھ کے 426 مواضعات میں گندم کے کاشتکاروں کی گرداوری کی مدد سے لسٹیں تیارکرلیں۔تیار کردہ لسٹوں سیکاشتکاروں کی کاشت کا تعین کیا جاسکے گا۔ ڈی سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر، اے سی آفس اور تحصیل آفس میں لسٹیں آویزاں کر دی گئی اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بھٹہ نے کاشتکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاشتکار تیار شدہ لسٹوں کو ضرور چیک کریں تاکہ اگر کسی قسم کی کوئی درستگی مطلوب ہو تو قبل ازوقت اسکو درست کیا جاسکے جسکے لئے وہ اپنے متعلقہ ریونیو آفس یا نائب تحصیل دار سے ازخود رابطہ کرسکتے ہیں۔

فہرستیں

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...