ڈاہرانوالہ کے نواح میں نئی نویلی دلہن تیزاب گردی کا نشانہ بن گئی

ڈاہرانوالہ کے نواح میں نئی نویلی دلہن تیزاب گردی کا نشانہ بن گئی

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)چکنمبر204مراد میں نئی نویلی دلہن سمیرا پروین شادی کی اگلی صبح ہی تیزاب گردی کا شکار ہو گئی جس کا جسم بری طرح جل گیا۔ڈاہرانوالہ پولیس نے دلہن کے بھائی

(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )شاہد محمود کی رپوٹ پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد محمود ولد محمد(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

یوسف سکنہ 84/5Rتحصیل ہارون آباد نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ مورخہ 22-03-2018کو میں نے اپنی ہمشیرہ سمیرا پروین کی شادی مسمی محمد آصف ولد محمد عاشق قوم کمبوہ سکنہ204مراد ڈاہرانوالہ سے کی تھی اور رخصتی بھی اسی دن ہو گئی تھی میری ہمشیرہ عابدہ پروین بھی ساتھ گئی تھی مورخہ23-03-2018 کو صبح چار بجے مسماۃبشراں بی بی دختر محمد عاشق مذکورہ بالا نے پانی گرم کر کے بالٹی میں ڈال کر واش روم میں رکھ دیا بعد میں میری ہمشیرہ سمیرا پروین جب غسل کرنے کے لیے واش روم میں گئی تو میری ہمشیرہ سمیرا پروین نے گرم پانی میں مزید ٹھنڈا پانی ڈالا اور جب نہانے کی غرض سے پانی کا ڈبہ اوپر ڈالا تو میری ہمشیرہ کا جسم بری طرح جل گیا کیونکہ پانی میں تیزاب مکس کیا گیا تھا۔میری ہمشیرہ واش روم میں گر گئی شور اور واویلا کرنے پر دروازاہ توڑ کر باہر نکالا گیا تو میری ہمشیرہ عابدہ پروین بھی جاگ گئی جو ساتھ گئی تھی اس نے بھی میری ہمشیرہ سمیرا پروین کا جسم جلا ہوا دیکھا اور ہمیں اطلاع دی۔مجھے قوی شبہ ہے کہ ملزمان محمد آصف ولد محمد عاشق قوم کمبوہ سکنہ204مراد،مسماۃ بشراں بی بی دختر محمد عاشق قوم کمبوہ سکنہ 204مراد۔محمد شہزاد ولد محمد یونس قوم کمبوہ سکنہ204مراد،مسماۃمبرا زوجہ محمد شہزاد قوم کمبوہ سکنہ204مراد اور چار نامعلوم اشخاص نے باہم صلاح مشورہ سے میری ہمشیرہ کو تیزاب گردی کا شکار کر کے زیادتی کی ہے۔ سمیرا پروین کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے ۔ڈاہرانوالہ پولیس نے دلہن کے بھائی شاہد محمود کی رپوٹ پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تیزاب گردی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...