حادثات میں 5 ہلاکتیں‘ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر اللہ کو پیارا

حادثات میں 5 ہلاکتیں‘ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر اللہ کو پیارا

لودھراں، فقیر والی، صادق آباد، میلسی ، ٹبہ سلطان پور (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر اللہ کو پیارا ہوگیا لودھراں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جلا لپو ر پیر وا لا روڈ پر خا نو ا ں گھلو ا ں کے نز د یک دو مو ٹر سا ئیکل آ پس میں ٹکر ا نے سے ار شد و لد فد ا حسین چو د ہ سا لہ خا نو ا ں گھلو ا ں کا ر ہا ئشی جا ں بحق ہو گیا اور زا کر حسین و لد صد یق چو نتیس سا لہ ز خمی ہو گیا جسے ر یسکیو 1122 نے طبی ا مد ا د د ینے کے بعد ہسپتا ل منتقل کر د یا فقیر والی سے نمائندہ خصوصی کیمطابق نواحی گاؤں سو سکس آر کے قریب رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں نور سر کا رہائشی حشمت جاں بحق اور اسکا پانچ سال بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر آر ایچ سی فقیروالی یفر کر دیا گیا صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق احمدپورلمہ کے قریب بستی کلواڑ کے مقام پر ٹرالے کی رکشہ پھٹہ کو ٹکر 35 سالہ شہناز جاں بحق جبکہ دوسرا شخص ساتھ والا زخمی ہو گیا حادثہ کی خبر سن کر ورثہ اور اہل علاقہ تین صوبوں کو ملانے والی کشمور روڈ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا پولیس کی نفری پہنچی تو مظاہرین مرد اور خواتین نے مشتعل ہو کر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر کے سوٹیاں برسانا شروع کر دی جس پر پولیس نے گاڑی کو بھگا کر جان بچائی فتح پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق گز شتہ روز فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 112ایم ایل کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس سے نوجوان شفاقت علی ولدشوکت گجر سر میں شدید چوٹ آنے پر طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ، جہاں پر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا میلسی سے سپیشل رپورٹر کیمطابق چک نمبر107کامحمد اسلم فائن سٹی میلسی کے قریبی ہوٹل سے کھاناکھاکرباہرنکلاجب وہ سڑک عبورکرنے لگاتوتیز رفتارگاڑی نے اسے کچل کرہلاک کردیاپولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کرلیا۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق نواحی علاقہ ساندہ کالونی کے رہائشی محمد عمران کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد عاصم اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ آچانک کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے ٹپ میں گر گیا اور پا موقع پر ہی جابحق ہو گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر