صافپانی کی فراہمی کا منصوبہ ناکام نظر آرہا ہے،مہرین راجہ

صافپانی کی فراہمی کا منصوبہ ناکام نظر آرہا ہے،مہرین راجہ

لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لاہور کے رہائشی صاف پانی سے محروم ہیں تو پنجاب کے دیگر اضلاع میں عوام کوکس طرح صاف پانی دستیاب ہوگا،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے اہل علاقہ کو صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ناکام دکھائی دیتا ہے جبکہ کئی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہی نہیں ہیں اور انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایک بیان میں نے کہا کہ لاہور کے علاقے برکی ،ہڈیارہ، ہیئر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو ہیں وہ بھی خراب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...