شہبازشریف کا سکھر میں گودام کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شہبازشریف کا سکھر میں گودام کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکھر میں کھجور مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اظہار افسوس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر