” پرویز مشرف کے خلاف عدالتی بینچ ٹوٹنے پر آپ کا کیا کہنا ہے “ کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافی کے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا کہ چیف جسٹس بھی دنگ رہ جائیں گے

” پرویز مشرف کے خلاف عدالتی بینچ ٹوٹنے پر آپ کا کیا کہنا ہے “ کمرہ عدالت میں ...
” پرویز مشرف کے خلاف عدالتی بینچ ٹوٹنے پر آپ کا کیا کہنا ہے “ کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافی کے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا کہ چیف جسٹس بھی دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ صرف ایک بات جانتا ہوں کہ مشرف کے خلاف ٹرائل منطقی انجام تک پہنچے گا ،صرف حقیقت کی بات کررہا ہوں کہ احتساب سب کا ہو گا اور ہر صورت میں ہو گا ۔

احتساب عدالت میں میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی بنچ ٹوٹنے پرآپ کا کیا کہنا ہے ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ،اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے،پرویز مشرف بے شک عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں اور مفرور ہی رہیں ،ایک دن آئے گا کہ مشرف کو بھی قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تو انہیں ا س پر قائم رہنا چاہیے تھا ،فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی اور کو زیب نہیں دیتے ،یہ کہنا کہ وہ میرے پاس آئے تھے ،یہ بھی چیف جسٹس کو زیب نہیں دیتا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی