”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی روتے ہوئے پریس کانفرنس لیکن آگے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی جگت لگا دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ...
”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی روتے ہوئے پریس کانفرنس لیکن آگے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی جگت لگا دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تینوں کو ناصرف اپنے اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دورہ پاکستان ،ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا 
28 سالہ سٹیو سمتھ کو اس سکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا گیا جو سڈنی پہنچے تو پریس کانفرنس کے دوران معافی مانگتے ہوئے رو پڑے لیکن ان کے جذبات اور آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسو بھی ٹوئٹر صارفین کو نہ روک سکے جنہوں نے اس پریس کانفرنس سے بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ نکالا اور سابق کپتان کی سنجیدگی اور سٹار ہونے پر سوال اٹھانے کے علاوہ ”انگلش جگتیں“ مارتے رہے۔
پریشان سٹیو سمتھ کی آنکھوں سے کئی مرتبہ آنسو جاری ہوئے جب انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بال ٹمپرنگ کے معاملے میں ذلت آمیز کردار ادا کرنے پر معافی مانگی۔ 28 سالہ کرکٹر کو اس دوران ان کے والد سپورٹ کرتے رہے جنہوں نے میڈیا سے کہا کہ اچھے لوگ غلطیاں کرتے ہیں اور پھر اس پر ہر ممکن حد تک معافی مانگ لیتے ہیں۔

سٹیو سمتھ کے جذبات اور آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسو بھی ٹوئٹر صارفین کو اس معاملے میں دلچسپ اور مزاح سے بھرپور پہلو ڈھونڈنے سے نہ روک سکے اور چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر طنز اور مزاح سے بھرپور ٹویٹس ہزاروں کی تعداد میں گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر سٹیو سمتھ کیلئے ہمدردی کا پہلو بھی بہت کم نظر آیا جبکہ ان کے آنسو بہانا بھی ناقدین کو متاثر نہ کر سکا اور متعدد صارفین نے ان کے آنسوﺅں کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیا۔

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے دلچسپ ’جگت بھی لگائی اور لکھا ”سٹیو سمتھ کو رومال دو۔۔۔ بس یہ یقین کر لینا کہ کہیں وہ ’ریگ مال‘ نہ ہو“

ایلن گریڈ نامی صارف نے لکھا ”سٹیو سمتھ مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ اگر تم پکڑے نہ جاتے تو اگلے ٹیسٹ میچ میں بھی بے ایمانی کر رہے ہوتے“

ڈیوڈ گیتھن نے روتے ہوئے مگرمچھ کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا ”سٹیو سمتھ میڈیا کے سامنے پیش ہوتے ہوئے“

کرسٹی سٹینوے نے روتے ہوئے اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”واﺅ۔۔۔ سٹیو سمتھ میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے“

ایک اور صارف نے لکھا ”کوئی سٹیو سمتھ کو ٹشو دو، بیچارا دوست“

 

کشمیر نامی صارف نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار کی روتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”بے چارہ سٹیو سمتھ“

ابے صالح نے لکھا ”سٹیو سمتھ کی مدد نہیں کر سکتی مگر اس کیلئے برا محسوس ہو رہا ہے۔۔۔ لیکن بھر بھی مدد نہیں کر سکتی لیکن حیران ہو کہ یہ ہمارے بچوں پر کیسے اثرانداز ہو گی۔۔۔“

کیلوین نے لکھا ”چند مہینوں میں ہنستے ہنستے رونے سے واقعی رونے تک۔۔۔ بہت ہی اچھے“

ویلا بام نے لکھا ”لوگ سٹیو سمتھ کیلئے برا محسوس کر رہے ہیں“

مائیکی نے روتے ہوئے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سٹیو سمتھ آسٹریلیا آتے ہوئے“

ہیری لینگ نے بھی کسی اداکار کی روتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سٹیو سمتھ کی حالت بالکل اس جیسی ہے“

پراوین نے سٹیو سمتھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تصویر شیئر کی جس کی قیمت یقینا اس سکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد بہت کم ہو گئی ہے اور فروخت میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

ڈیوڈ جیسپ نے لکھا ” سٹیو سمتھ صرف اور صرف پکڑے جانے پر رو رہا ہے“

گلین جووان نے لکھا ”میرا درمیانہ بچہ کئی دنوں تک رو سکتا ہے“

شیورس نے لکھا ” مگرمچھ کے آنسو۔۔۔ ایک دو سال کا بچہ سٹیو سمتھ کے مگر مچھ کے آنسوﺅں سے بہتر آنسو بہا سکتا ہے“