پختون ویلفیئر آرگنا ئزیشن PWO کے زیر اہتمام 78 واں یوم پاکستان منایا گیا

پختون ویلفیئر آرگنا ئزیشن PWO کے زیر اہتمام 78 واں یوم پاکستان منایا گیا
پختون ویلفیئر آرگنا ئزیشن PWO کے زیر اہتمام 78 واں یوم پاکستان منایا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)پختون ویلفیئر آرگنا ئزیشن PWO کے زیر اہتمام پاکستان کا 78 وان قومی دن الحمریہ شارجہ میں جوش و خروش سے منایا گیا جس میں پختونوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خاں تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

PWO کے زیر اہتمام اس تقریب میں پختون ویلفیئر آگنائزیشن کے صدر محمد زبیر جبکہ دیگر ارکان وممبران سلمان و صال،احسان اللہ خاں، ذکی صدیقی، افراسیاب خٹک، تیمور آفریدی، غلام خاں، حنیف خان، جان کبیر، شعیب خپلواک، انیس خان اورعامر حسن موجود تھے۔

اس موقع پر بانی پاکستان قائدمحمد علی جناح کو یہ خطہ ارض پاکستان حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے تقاریرکرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقائق اور اہمیت کے بارے میں حاضرین مجلس کو بتایا۔مقررین نے کہا کے پوری پاکستانی قوم اندرون اور بیرون ملک پاکستان کا 78 واں سال قومی دن منا رہی ہے۔جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کے بارے بتانا اور اس دن کی اہمیت کو واضح کرنا ہے۔

PWO پختون ویلیفئر آرگنائزیشن کے بانی سید قیوم شاہ کی خدمان کو خراج تحسین پیش کیا گیااور پختون کمیٹی کو ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے اقدام کو خوب سراہاگیا۔یاد رہے کہ سید قیوم شاہ دوبئی کی پاکستان کمیونٹی میں بڑی متحرک شخصیت رہے ہیں اور آجکل بسلسلہ کاروبار پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔پختون کمیونٹی کی ویلفیئر کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کا ٹا گیا جبکہ لوگ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

مزید : عرب دنیا