آسٹریلیا میں 8 بھارتی جعلی صحافی گرفتار، تعلق انسانی سمگلنگ کے گروہ سے ہے: غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا میں 8 بھارتی جعلی صحافی گرفتار، تعلق انسانی سمگلنگ کے گروہ سے ہے: ...
آسٹریلیا میں 8 بھارتی جعلی صحافی گرفتار، تعلق انسانی سمگلنگ کے گروہ سے ہے: غیر ملکی میڈیا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں اے بی ایف کے ارکان کی کارروائی کے دوران 8 جعلی بھارتی صحافیوں کو

برسبین سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔زیر حراست ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ کے گھناﺅنے کاروبار میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں 8 بھارتی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا دعویٰ تھا کہ وہ کھیلوں کے صحافی ہیں اور کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں وہاں پہنچے تھے۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس اورآسٹریلین بارڈر فورس کے مطابق8افراد پر مشتمل یہ گروپ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے ہوائی اڈے سے ہوتا ہوا آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

بینکاک میں اے بی ایف کے رکن نے انہیں ’جعلی صحافی‘ قرار دیتے ہوئے برسبین اطلاع کر دی تھی، یو ںجب یہ افراد برسبین پہنچے، تو اے بی ایف کے ارکان پہلے ہی سے چوکنا تھے۔آسٹریلوی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان افراد نے تصدیق شدہ صحافی ہونے اور ’گولڈ کوسٹ گیمز‘ کے لیے رپورٹنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب انہیں جعلی دستاویزات اور شناخت دکھانے پر ملک بدری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بعض غیر ملکی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں گرفتار کیے گئے آٹھوں افراد انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا حصہ ہیں جو جعلی سپورٹس رپورٹرز بن کر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ گرفتاری کے بعد تمام ملزمان کو ملک بدری یا پھر 20، 20 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل