لاہور میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد کون تھا ؟نام سامنے آگیا

لاہور میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا ...
لاہور میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد کون تھا ؟نام سامنے آگیا

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچ کو دہشت گردی کا نشانے بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے خود کش دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نام لقمان ہے جس کے سہولت کار اسلام الحق ،جہانگیر شاہ ،عمران ،وقار اور علیم الرحمان تھے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )پر حملے کا منصوبہ تھا تاہم سی ٹی ڈی اور آئی بی کے ایک مشترکہ آپریشن میں اس حملے کو ناکام بنادیا گیا اور 6دہشتگرد گرفتار کرلیے۔تازہ اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی جبکہ ان کی شناخت بھی سامنے آگئی ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور لقمان سرگودہ میں ایک حساس ادارے کے افسر کے قتل میں بھی ملوث ہے ۔

واضح رہے کہ آپریشن میں شامل ایک افسر نے گزشتہ روز بتا یا تھا کہ دہشتگرد پی ایس ایل کو اور خصوصا کچھ سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی کو اس کے گوجرانوالہ آفس سے اطلاع ملی جبکہ آپریشن آئی بی کے کمانڈوز نے کیاہے ،سی ٹی ڈی انسداد دہشتگردی کیلئے صوبے میں خصوصی طور پر بنائی گئی اور آئی بی نے مشترکہ کارروائی سے کئی دہشتگرد نیٹ ورک تباہ کیے ہیں ،ان گرفتاردہشتگردوں میں وہ بھی شامل ہیں کہ جو واہگہ بارڈر خودکش حملے ،یوحنا آباد لاہور کے دو چرچوں پر حملے ،سردار امجد خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر خودکش حملہ،گلشن اقبال پارک لاہور پر خودکش حملہ ،ڈی آئی جی احمد مبین اور ایس ایس پی زبیر اکرم گوندل پر مال روڈ لاہور پر خودکش حملے میں ملوث ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور