کے پی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پبلک ہیلتھ دفتر سیکرٹریٹ منتقل

کے پی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پبلک ہیلتھ دفتر سیکرٹریٹ منتقل
کے پی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پبلک ہیلتھ دفتر سیکرٹریٹ منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے وکیلوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پشاور میں پبلک ہیلتھ کا دفتر فی الفور سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اہم فائلیں بھی دیگر مقام پر منتقل کردی ہیں، وکیلوں کے ساتھ 20 روز سے زائد عرصہ سے جگہ کی حدود کے تنازع کے باعث ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بند پڑا ہے جس کی وجہ سے تمام سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں، وکیلوں کی مبینہ ہٹ دھرمی کے خلاف ملازمین کا احتجاج بھی جاری تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا جس کے باعث ڈائریکٹوریٹ میں پبلک ہیلتھ کے عملے کو فی الفور سیکرٹریٹ میں بیٹھنے اور وہاں ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات دئیے گئے ہیں تاکہ صوبے میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے تدارک کیلئے جاری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

اخبار کے مطابق ڈائریکٹوریٹ میں پڑی فائلوں کو نقصان پہنچنے کے خطرے کے پیش نظر ڈرگ بورڈ نے 170 سے زائد اہم فائلیں بھی ٹاﺅن دفتر شفٹ کردی ہیں، ان فائلوں میں مختلف ادویات ساز کمپنیوں کی درخواستیں بھی شامل ہیں جو انہوں نے نئے مالی سال کیلئے ادویات خریداری کے ٹھیکے کے لئے جمع کرائی ہیں۔