چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ...
چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے ان کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کو چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اس درخواست کو اعتراض لگاکر واپس کردیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار کے اعتراضات مسترد کردیئے تھے۔چیف جسٹس کی جانب سے اعتراضات مسترد کیے جانے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ ( 4 اپریل ) کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔