دوست سے ناراضگی، شمالی چھاﺅنی میں جواں سالہ لڑکی کی خود کشی

دوست سے ناراضگی، شمالی چھاﺅنی میں جواں سالہ لڑکی کی خود کشی
دوست سے ناراضگی، شمالی چھاﺅنی میں جواں سالہ لڑکی کی خود کشی

  

لاہور (ویب ڈیسک) شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر دوست سے ناراضگی کی بناءپرگلے میں پھندہ لے کر خود کشی کرلی،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی سیمراسن نے مبینہ طور پر اپنے دوست خرم سے جھگڑے کے بعد گلے میں پھندا لے کر خود کشی کرلی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کے موبائل ڈیٹا اور خرم سے تفتیش سمیت موقع سے ملنے والے شواہد کے بعد ہی واقعے کے حقائق تک پہنچاجاسکے گا  اور اس ضمن میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور