”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی پاکستان میں احتجاج شروع ہو گیا، کس کھلاڑی کے حق میں ریلی نکالی گئی؟ جان کر آپ بھی فوراً حمایت کریں گے

”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی ...
”اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ ویسٹ انڈیز سکواڈ کا اعلان ہوتے ہی پاکستان میں احتجاج شروع ہو گیا، کس کھلاڑی کے حق میں ریلی نکالی گئی؟ جان کر آپ بھی فوراً حمایت کریں گے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا تو پاکستان میں احتجاج شروع ہو گیا اور نوجوانوں نے مطالبہ شروع کر دیا کہ ڈیرین سیمی کو دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے اور انہیں ٹیم کیساتھ پاکستان بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی روتے ہوئے پریس کانفرنس لیکن آگے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی جگت لگا دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ ریلی جم خانہ گراؤنڈ سے شرو ع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جم خانہ گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جن پر ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” عمران خان میری ٹیم کا۔۔۔ “ لیجنڈ بلے باز یونس خان نے ایسی بات بتادی کہ جان کر خود ”کپتان“ بھی خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے 

نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی خدمت کی اور پوری دنیا کو پاکستان میں امن کی بحالی کا پیغام دیا لیکن افسوس کہ انہیں پاکستان کی خدمت کا یہ صلہ ملا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریلی کے شرکاءنے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ڈیرن سیمی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ پاکستان آ کر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کریں۔

مزید : کھیل