”اس معاملے میں پی ایس ایل ناکام ہو گئی کیونکہ۔۔۔“ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ”دھماکہ“ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا

”اس معاملے میں پی ایس ایل ناکام ہو گئی کیونکہ۔۔۔“ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ...
”اس معاملے میں پی ایس ایل ناکام ہو گئی کیونکہ۔۔۔“ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ”دھماکہ“ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا جس کے باعث کراچی میں بھی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلے مگر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایک معاملے میں پی ایس ایل مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی روتے ہوئے پریس کانفرنس لیکن آگے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی جگت لگا دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا 

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے حسن علی، شاداب خان، عمید آصف اور حسن علی سمیت بہترین باﺅلرز تو فراہم کئے ہیں جبکہ بہترین آل راﺅنڈرز بھی سامنے آئے ہیں مگر یہ لیگ اچھے بلے باز سامنے لانے میں ابھی تک ناکام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس امر کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیونکہ اب اظہر علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی جگہ اچھے اور بہترین بلے بازوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” عمران خان میری ٹیم کا۔۔۔ “ لیجنڈ بلے باز یونس خان نے ایسی بات بتادی کہ جان کر خود ”کپتان“ بھی خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے 

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ” اگر ہم دیکھیں تو پی ایس ایل تھری میں ہم نے کوئی بھی ابھرتا ہوا بلے باز نہیں دیکھا۔ ہم نے باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز تو دیکھے مگر کوئی بلے باز نہیں دیکھا۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے فرسٹ کلاس سٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد اب ہمیں فرسٹ کلاس سسٹم پر بھی کچھ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...