” میں اپنے معذور بیٹے کی خواہش پر گاہک کے چھوڑے میٹھے چاول لے جارہاتھاکہ ۔ ۔۔ “ شہری نے ایسی بات بتادی کہ آپ کا دل بھی پسیج جائے گا

” میں اپنے معذور بیٹے کی خواہش پر گاہک کے چھوڑے میٹھے چاول لے جارہاتھاکہ ۔ ۔۔ ...
” میں اپنے معذور بیٹے کی خواہش پر گاہک کے چھوڑے میٹھے چاول لے جارہاتھاکہ ۔ ۔۔ “ شہری نے ایسی بات بتادی کہ آپ کا دل بھی پسیج جائے گا

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں چاول چوری کرنے کے شبے میں ہوٹل مالک کے داماد نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور جسم زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے ملازم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 

دنیانیوز کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ علامہ اقبال چوک میں معروف ہوٹل اللہ مالک کے ملازم 32 سالہ بلال پرہوٹل مالکان کو شک تھا کہ وہ دیگ سے میٹھے چاول چرا کر لے جارہاہے جس پر اسے پکڑلیا گیا لیکن وہ ہوٹل مالکان کو یقین دلاتا رہا کہ وہ معذور بیٹے کی میٹھے چاول کھانے کی فرمائش پر گاہک کے چھوڑے ہوئے چاول لیجا رہا تھا لیکن مالکان نہ مانے اور طیش میں آکر تشدد کیا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق بلال کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سول ہسپتال انتظامیہ نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کیا گیا ۔ بلا ل کی والدہ نے بتایا  کہ مالکان نے  ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے ، غریب لوگ ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...