پاک بھارت اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں: بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا

پاک بھارت اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں: بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا
پاک بھارت اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں: بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ہائی کمشنراجے بساریانے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کو الگ اور دیگر معاملات کو الگ دیکھنا ہو گا کیونکہ پاک بھارت کے لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں ،اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا پہلی بار لاہور کے دورے پر آئے اور لاہور چیمبر کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجے بساریا نے لاہور کے کھانوں کی تعریف کی اور کہا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا نہیں ہوا تو ہم جمنے(پیدا ہونے) آئے ہیں۔ مسائل آتے رہیں گے اور حل بھی ہوتے رہیں گے۔ ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا لیکن دونوں ممالک میں حالات اچھے ہونے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ میچز اوردوروں کا فیصلہ تو پاک بھارت کرکٹ بورڈز نے کرناہے۔اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں کرکٹ یکساں مقبول ہے،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا وقت آئے گااور کرکٹ کے لیے بھی حالات سازگار ہو جائیں گے۔

اجے بساریا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کو الگ اور دیگر معاملات کو الگ دیکھنا ہو گا۔ دونوں ممالک کے لوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں ،اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوں۔دونوں ممالک کے لوگوں کو کو ملکر امن کی بات کرنی چاہیے۔چیمبرز کی اہمیت مشترکہ ہے اوراس بات کو بھارت بھی تسلیم کرتا ہے ،ایک دوسرے سے تجارت کوفروغ دینا ہی مقصد ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کا لاہور میں دورے کا مقصد دوستوں سے ملاقات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لاہور آ کر بہت اچھا لگا ، انہوں نے شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد دیکھی اورایک نمائش میں بھی شرکت کی جہاں پاکستانی اور بھارتی فنکار آئے ہوئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی /علاقائی /پنجاب /لاہور