”اوہ خیر۔۔۔“ فلم سٹار سعود کی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کی سنی لیون کیساتھ سیلفیاں منظرعام پر آ گئیں، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”اوہ خیر۔۔۔“ فلم سٹار سعود کی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کی سنی لیون ...
”اوہ خیر۔۔۔“ فلم سٹار سعود کی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کی سنی لیون کیساتھ سیلفیاں منظرعام پر آ گئیں، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ اور فلمسٹار سعود کی اہلیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے ایک ایسی بھارتی اداکارہ کیساتھ تصویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے پاکستان اور بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے جبکہ یہ تصویر سامنے آتے ہی ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سٹیو سمتھ کو رومال دو لیکن دیکھنا کہیں وہ۔۔۔“ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی روتے ہوئے پریس کانفرنس لیکن آگے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی جگت لگا دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا 

جویریہ سعود نے فحش فلموں کی سابق اور بھارتی اداکارہ سنی لیون کیساتھ سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ’نیا محاذ‘ مل گیا۔ ’کی بورڈ وائیررز‘ نے اپنے اپنے ہتھیار تیار کئے اور سوشل میڈیا پر لفظوں کی ’جنگ‘ شروع ہو گئی۔

محمد رضوان نامی صارف نے لکھا ”اللہ خیر کرے اب۔۔۔ سچ میں ست رنگی ہونے لگی ہے“

خواجہ حسن علی نے لکھا ”اللہ ہی رحم کرے۔۔۔ جویریہ کو ان دنوں ڈرامے نہیں مل رہے، ہو سکتا ہے کہ وہ خاموش فلموں میں کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں“

بلال نگوری نے لکھا ”شاندار کلک“

عارف چترالی نے لکھا ”یہ ٹریلر ہے باس۔۔۔ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست“

کاشف ملک نے لکھا ”کہیں اس نے بھی تو انہیں جوائن نہیں کر لیا“

فرح شیخ نے لکھا ” کیا اچیومنٹ ہے۔۔۔ یہ سیدھی جنت میں جا رہی ہے“

محمود الحسن نے لکھا ”میرا جسم، میری مرضی کا ردعمل“

رضوان خواجہ نے لکھا ”فٹے منہ ویسے۔۔۔ پاکستانی اداکارائیں صرف اور صرف احساس کمتری کا شکار ہیں۔۔۔ پاگل عوام۔۔۔ تم خود ایک اچھی اداکارہ ہو، فحش فلموں کی اداکارہ کیساتھ سیلفی لے کر بڑا کارنامہ مارا ہے۔۔۔ فٹے منہ“

رانا کاوش نے لکھا ”آج کچھ طوفانی کرتے ہیں“

چوہدری ابرابر حسین نے لکھا ”اس قسم کی پوسٹ پر اگر میں کمنٹس کروں تو کسی نہ کسی دوست کی نظر پڑ جاتی ہے اور مجھے لعن طعن شروع ہو جاتی ہے۔۔۔ دوستوں سے معذرت کیساتھ ایک کمنٹ۔۔۔ جویریہ کیا سیکھا؟“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح