لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گریڈ 7سے 10میں ترقی دی جانےکا نوٹیفیکیشن جاری

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گریڈ 7سے 10میں ترقی دی جانےکا نوٹیفیکیشن جاری
لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گریڈ 7سے 10میں ترقی دی جانےکا نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مطالبات میں بقایا جات کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پانچویں روز مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرف سے دھرنہ جاری رہا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنہ جاری رکھیں گے۔تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گریڈ 7سے 10میں ترقی دی جانےکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی 92چینل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گریڈ 7سے 10میں ترقی دی جانےکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کو گریڈ 7سے گریڈ 10،12،14میں ترقی دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے بعد پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی جگہ پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ ورکرز کے بقایا جات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایک دھڑے نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بقایا جات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اٹھانے کی کوشش کی تو انہوں نے سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، جس پر ورکرز کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف مارچ کر یں گے اور میٹرو بس سروس روک دیں گی۔