گوجرانوالہ میں نوجوان کی موبائل فون پر غیرلڑکی سے دوستی ، ہزاروں روپے بھی لٹا دیئے لیکن دراصل اس لڑکی سے اس کا کیا رشتہ نکلا ؟ ایسا انکشاف کہ نوجوان نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی کیونکہ ۔ ۔ ۔

گوجرانوالہ میں نوجوان کی موبائل فون پر غیرلڑکی سے دوستی ، ہزاروں روپے بھی ...
گوجرانوالہ میں نوجوان کی موبائل فون پر غیرلڑکی سے دوستی ، ہزاروں روپے بھی لٹا دیئے لیکن دراصل اس لڑکی سے اس کا کیا رشتہ نکلا ؟ ایسا انکشاف کہ نوجوان نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

گوجرانوالہ  (ویب ڈیسک) زمیندار کے ہاتھوں مبینہ طور پر محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، بہن کا ٹیلی فون پر گرل فرینڈ بن کر بھائی سے پیسے بٹورنے کا راز فاش ہونے پر محنت کش نے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات سامنے آنے سے اہل خانہ اور علاقہ مکین حیران ہوگئے،چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ چک نظام کے زمیندار مطیع ﷲ کے ڈیرے پر کام کرنے والے ملازم نوجوان اشرف نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی جبکہ تھانہ صدر نے ورثا کی درخواست پر زمیندارکے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ چند سال قبل اشرف نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کے پیش نظر اس کی بہن سنبل نے ایک دن اشرف کو کسی اجنبی نمبر سے فون کیا اور اسے اپنا نام عینی بتا کر دوستی کی خواہش ظاہر کی ،یہیں سے بات شروع ہوئی اور  یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا اور پھر دونوں دوست بن گئے۔

جب اشرف نے گھر کے نمبر پر فون کر کے بتایا کہ اسے ایک لڑکی پسند ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کی بہن سنبل نے اس سے لڑکی کا پتہ اور فون نمبر پوچھا، جس پر اشرف نے اسے سب کچھ بتا دیا۔چند روز گزرنے کے بعد سنبل نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا کہ عینی کو پیسوں کی ضرورت ہے تو 35 ہزار روپے بھجوا دو اسی طرح مختلف اوقات میں اشرف نے اپنی بہن کو 80 ہزار روپے بھجوا دئیے ، جب اشرف نے اپنی بہن سنبل سے لڑکی کے بارے پوچھا کہ کب ان کے گھر رشتے کے لئے جاؤ گے تو اس نے کہا کہ وہ اچانک نمبر بند کر کے غائب ہو گئی ہے۔

شک گزرنے پر جب اشرف نے سارے معاملے کو جاننے کی کوشش کی تو اسے پتہ چلا کے عینی نام کی کوئی لڑکی نہیں بلکہ وہ اس کی بہن سنبل ہے اور ممکنہ طورپر اسی وجہ سے اشرف نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے جبکہ پھندا لینے والی رسی بھی فرانزک لیبارٹری بھجوا دی ہے، فرانزک رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آ جائیں گے یہ واقعہ خودکشی ہے یا پھر اسے قتل کیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف